چینی ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کا پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

May 20, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین کےسینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا کی کراچی آمد، پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنرل چانگ یوشا کی کراچی آمد کے موقع پر کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق نے ان کا استقبال کیا۔

چین کےسینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی پاک بحریہ کے جہاز پر آمد کے موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بحری جہاز پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے پاکستان کو چین کے ہر مشکل دور کا دوست ملک قرار دیا۔ انہوںنے نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

جنرل چانگ یوشا نے کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔