کراچی: کٹی پہاڑی سے پتھر اور مٹی کے تودے گرنے لگے

May 20, 2018

کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے مقام پر پہاڑ سے پتھر اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث اہل علاقہ شدید پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے مقام پر پہاڑ کی دونوں جانب سے پتھر اور مٹی نیچے سے گزرنے والی سڑک پر گررہی ہے ۔

اہل علاقہ کے مطابق پہاڑی پر مزدور بڑے تعداد میں پتھر ڈمپر ز میں بھر کر زیر تعمیر عمارتوں کے لئے منتقل کررہے ہیں، جس کی وجہ سے پہاڑ سے مٹی کے تودے گررہےہیں۔

اس صورتحال پر ضلعی انتظامیہ یا حکومتی ادارے کا کوئی افسر نہیں پہنچا اورنہ ہی سڑک کی صفائی کرئی گئی ہے ۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر اس حوالےسے احتیاطی انتظامات نہیں کئے گئے تو کسی بھی وقت سنگین حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔