غنی چورنگی کے قریب ٹرک سے بڑی مقدار میں چھالیہ بر آمد

May 21, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز پر یونٹیو کلکٹر یٹکراچی (ایم سی سی) کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے بھاری مالیت کی اسمگل شدید چھالیہ پکڑلی ہے۔ ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹمزڈاکٹر افتخار احمد کی جانب سے ملنے والی خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کلکٹر محمد فیصل نے غنی چورنگی کے قریب ایک ٹرک روک کر تلاشی لی تو چھالیہ کی بڑی مقدار برآمد ہوئی جو خشک دھنیا کے بوروں میں چھپائی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ کے راستے مختلف اسمگل شدہ چھالیہ کے آنے سے کسٹمز پری ونٹیونے نگرانی بڑھادی تھی۔ کوئٹہ سے کراچی کے راستے اسمگلنگ کا دباوبڑھ جانے کے باعث اسمگلرز نے روٹ تبدیل کرکے جیکب آباد اور جنوبی پنجاب کے مختلف روٹس پر اسمگلنگ شروع کردی ہے۔