حکومت پنجاب عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،خلیل طاہرسندھو

May 21, 2018

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب لوگوں کوزیادہ سے زیادہ معاشی ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور ماہ صیام میں صارفین کو ارزاں نرخوں پر معیاری اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ سستے رمضان بازار بھی کامیابی سے جاری ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں رمضان بازاروں کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔