زندگی کے آخری لمحات تک عقیدہ ختم نبوت کاتحفط کرتے رہیں گے،علماء

May 21, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکزختم نبوت میں عہدیداران وکارکنان کے اعزازمیں افطار پارٹی دی گئی۔افطار پارٹی میں مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر ، پیرمیاں محمدرضوان نفیس ، مولانا عبدالنعیم ، عبدالرحمن ،مولانا عزیزاللہ ، مولانا محمدوقاص ،قاری ظہورالحق، میاں محمدنعیم ،قاری محمدعابد سردار ،قاری محمدسہیل،قاری محمدطاہر،مولانا عبادہ سمیت کثیر تعداد میں علماء اور کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی۔افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام کرنا ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے۔ زندگی کے آخری لمحات تک عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے ۔مولانا عبدالنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان ختم نبوت کام میں تیزی لائیں اور قادیانیوں کی سازشوں سے با خبر رہنے کے لیے مرکز کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط رکھیں۔انہوں نے کہا کہ58اسلامی ممالک کے ہوتے ہوئے فلسطینی عوام پر ظلم اور تشدد سمجھ سے بالا تر ہے۔