فلم’ڈیڈ پو ل2‘نے 125ملین ڈالرکما کرپہلی پوزیشن حاصل کر لی

May 22, 2018

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال باکس آفس پر دھوم مچانے والی مارول کامکس کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم ڈیڈپول کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی اگلی کڑی ڈیڈ پول 2نے بھی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور ایونجرز وار انفینیٹی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سنسنی خیز فلم نے ریلیز ہوتے ہی سینماگھروں میں دھوم مچا دی ہے اورپہلے ویک اینڈ پر امریکی باکس آفس پر 125ملین ڈالر کی کمائی کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ دنیا بھر سے 301ملین ڈالر اپنے نام کر لئے ہیں ۔

ڈیوڈ لیچ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ویڈ وِلسن نامی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جوجان لیوا بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے تاہم ایک سائنسدان کی پیشکش پر اس کے تجربے کو نظر ہو جاتا ہے لیکن نتیجہ خلافِ توقع بر آمد ہوتا ہے اور یہ نوجوان غیر معمولی طاقت کا مالک بن جاتا ہے تاہم اس کا چہرہ جھلس کو نا قابلِ شناخت ہو جاتاہے۔

اسی عیب کو چھپانے کیلئے ویڈ وِلسن ایک منفر کاسٹیوم پہن کر سپر ہیرو کا روپ دھار لیتا ہے ۔

اسی کہانی کے تسلسل میں ویڈوِلسن اب ایک نئے مشن پر اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرتا دکھائی دیگاجس میں ایک بار پھر ریان گوسلنگ ریلنڈ اپنے گزشتہ کردار میں دکھائی دینگے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیوڈ ہاربرسمیت دیگر کئی ہولی وڈ اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔