غزہ میں بننے والی ماہ رمضان کی خاص مٹھائی

May 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ماہِ رمضان مذہبی تہوار ہے لیکن مختلف ممالک اور خطوں میں اسے انوکھے رسم و رواج اورکھانے پینے کی خصوصی روایات کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

زندگی کی تمام تر مشقتوں اور سختیوں کے باوجود فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری و ساری زندگی کے کچھ حسین رخ دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔

غزہ میں ماہ رمضان کے دوران قطائف نامی ایک مخصوص مٹھائی افطاری اور سحری میں خصوصی طور پر خریدی جاتی ہے جسے حاصل کرنے کے لئے کبھی گھنٹوں کا وقت درکار ہوتا ہے۔

اس مٹھائی کو تیار کرنے میں نٹس،دہی،وائٹ چیز،کھجور،چینی اور دار چینی سمیت سبزیاں ،تیل اور شوگر ساس کا استعمال ہوتا ہے۔