ایڈونچرڈرامہ فلم ’دی لوسٹ وائیکنگ ‘کاپہلا ٹریلر جاری

May 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایکشن فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ ایڈونچرڈرامہ فلم دی لوسٹ وائیکنگ کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایمٹ کمنز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جنگجو کے گرد گھوم رہی ہے جو برطانیہ فتح کرنے کا خواب لیے اپنے خاندان کے ہمراہ آتا ہے لیکن اسی دوران اس کے خاندان کو مار دیا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ڈین رج،روس او ہینیسی،مچل میک ٹرنین،کرس ہیمپسن،ایلن ہیز،ایان ورگو اور کیزیا بروزسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اینٹونی اسمتھ کی پروڈیوز کردہ یہ فلم رواں برس نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔