دوستانہ میچز، اطالوی کوچ مانسینی نے ماریو بالو ٹیلی کو سکواڈ میں بلالیا

May 23, 2018

ٹورین (نیوز ڈیسک) اطالوی فٹبال ٹیم کے نئے کوچ روبروٹو مانسینی نے تجربہ کار سٹرائیکر ماریو بالو ٹیلی کو ملکی سکواڈ میں طلب کرلیا، وہ سعودی عرب، فرانس اور نیدر لینڈز سے شیڈول دوستانہ میچز کے لیے ایک بار پھر ملکی کوچ کا اعتماد پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ماریو درست نائس کلب سے وابستہ ہیں 27سالہ سٹرائیکر اب تک اٹلی کیلئے33میچز میں13گول کر چکے ہیں، تاہم2014ء ورلڈکپ میں پہلے رائونڈ سے اخراج کے بعد بالو ٹیلی کو اب ملکی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔