برمنگھم میں اسٹریٹ کرائمز، پولیس کا سرچ آپریشن، کئی نوجوان گرفتار، خنجر برآمد

May 23, 2018

برمنگھم (ابرار مغل) برمنگھم کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائمز لڑائی جھگڑے اور گینگ وار میں اضافہ، پولیس نے سٹی سینٹر میں ایک جھگڑے کے بعد نوجوانوں کی کثیر تعداد کو گرفتار کرکے خنجر برآمد کرلیا جبکہ آلم راک کے علاقے میں گولی چلنے کے بعد پولیس نے دفعہ 60نافذ کرکے پیر اور منگل کی درمیانی رات آلم راک اور سالٹلے میں سرچ آپریشن کیا، جبکہ اس طرح برمنگھم سٹی کونسل میں ایک شخص کو وین میں ڈال کر اغوا کرنے کی کوشش کو بھی ناکام بنادیا گیا پولیس نے برمنگھم شہر بھر گشت میں اضافہ کردیا ہے اس سلسلے میں پولیس نے عوام کیلئے خصوصی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔ تاہم شہر بھر میں سٹریٹ کرائم، گینگ وار اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پولیس نے سٹی سینٹر میں ایک شخص کو اغوا کرنے کے الزام میں32سالہ اور29سالہ شخص کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔