بھارت کا کشمیر میں ڈیم تعمیر کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ضیاء عباس

May 23, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئرسیاستدان،مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری سیدضیاء عباس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبی ڈیم کی تعمیر کو اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی وزیراعظم مودی کو مسترد کیا قابل ستائش ہے بھارت نے اسلحہ کی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اب آبی دہشت گردی بھی شروع کردی ہے امریکا اور اس کے اتحادی اس اقدامات کا نوٹس لیں آبی ڈیم بنانے سے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا دنیا بھر کے مسلمان بھارت کے خلاف احتجاج کریں۔