صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں وکلا کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

May 23, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈر ہیلتھ کیئرپنجاب نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں وکلا کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، صوبہ بھرکے چیف ایگزیٹوآفیسر زہیلتھ ڈسٹرکٹ ، تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں کےایم ایس کو جاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ پنجاب بار کونسل کی ممبر شپ رکھنے والے وکلا کوتمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، دریں اثنا صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پرائیویٹ علاج کرانے والوں سے ہونے والی آمدن کی تقسیم کے نئے فارمولے پر حکومت کا حصہ بڑھا دیا گیاہے ، ڈاکٹروں ، نرسز اور پیرا میڈیکس کو سابق فارمولے کے تحت مریض سے وصول ہونے والی رقم کا 45فیصد حکومتی یا ہسپتال کے خزانہ میں اور 55فیصد ڈاکٹرزاور سٹاف و نرسز کو تقسیم کیا جاتا تھا،نئے فارمولے میں پرائیویٹ علاج سے ہونے والی آمدن کا 60فیصد شیئر حکومتی خزانے میں جمع ہوگا اور باقی 40فیصد شیئر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس میں تقسیم ہوگا ، مجوزہ شیئر فارمولے کے ساتھ ٹیچنگ ہسپتالوں میں پرائیویٹ علاج کرانے والوں کے لئے چارجز بڑھانے پر بھی غور کیا جارہاہے۔