پاکستان نرسنگ کونسل نے دوران تعلیم نرسوں ایل ایچ وی طالبات کو شادی کی اجازت دیدی

May 23, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان نرسنگ کونسل نے دوران تعلیم نرسوں ،ایل ایچ وی طالبات کو شادی کی اجازت دیدی ہے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جسکے مطابق نرسنگ ڈپلومہ ،ڈگری،سی این اے، لیڈی ہیلتھ وزیٹر،کمیونٹی مڈ وائف کورس میں داخل طالبات دوران تعلیم شادی کر سکیں گی ان طالبات کو30یوم کی زچگی کی رخصت بمعہ مشاہرہ ملے گی۔