جنرل بس سٹینڈ کی دکانوں، پلاٹس کی نیلامی اور کرایوں میں بے ضابطگیوں کی شکایت،ریکارڈ پیش کرنیکی ہدایت

May 23, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے جنرل بس سٹینڈ پر دکانوں اور پلاٹس کی نیلامی اور کرایوں میں بے ضابطگیوں کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن ملتان کو جنرل بس سٹینڈ کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں اور آج ڈپٹی چیف آفیسر نعیم الزمان اور سپرنٹنڈنٹ جنرل بس ٹینڈ تمام ریکارڈ پیش کریں گے اور لوکل گورنمنٹ کے انکوائری آفیسر مسعود تمنا کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔