ملالہ کا سبیکا کے والد سے فون پر افسوس کا اظہار

May 23, 2018

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے والد عزیز شیخ سے فون پر رابطہ کرکے سبیکا کی مو ت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ قوم ایک ہونہار بیٹی سے محروم ہو گئی ہے۔

ملالہ نے سبیکا کے والد اور بہن سے کہا کہ وہ ان کو اپنی،بیٹی اور بہن کی طرح سمجھیں، وہ ان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

سبیکا کے والد نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں گن وائلنس کے خلاف آواز اٹھائی جائے جس پر ملالہ یوسفزئی نے انھیں یقین دلایا کہ وہ اس معاملے پر ان کا پورا ساتھ دیں گی۔