دلچسپ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں، ڈیانا پینٹی

May 24, 2018

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈاداکارہ ڈیانا پینٹی نے کہا ہے کہ وہ ایسی فلمیں کرنا چاہتی ہیں جو ان کی دلچسپی کا باعث بنیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ڈیانا پینٹی نے کہا ہے کہ ان کی ایسی کوئی خواہش نہیں ہے کہ وہ فلموں کے لئے بہت زیادہ سوچ سمجھ کر انتخاب کرتی ہیں بلکہ وہ ایسی فلمیں کرنا چاہتی ہیں جو ان کی دلچسپی کا باعث بنیں، میں ایسی فلمیں کیوں کروں جس میں لوگوں کے وقت کا ضیاع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فلم دیکھنے میں اچھی تھی لیکن آپ کو وہ فلم کرنی چاہیئے جو معیاری ہو اور میرا خیال ہے کہ یہ ہر کسی کا ذاتی انتخاب ہوتا ہے۔