برطانیہ سے 24پاکستانی ڈی پورٹ،اسلام آباد پہنچ گئے

May 24, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے گئے 24 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ایک خصوصی پروازکے ذریعے لندن سے چوبیس پاکستانی ڈی پورٹیزنیواسلام آبادائرپورٹ پہنچے۔ ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ائرپورٹ پرتعینات ایف آئی اےامیگریشن حکام نے واپس آنے والے ڈی پورٹیزمیں سےاکیس افراد کو دستاویزات کی چیکنگ کے بعد گھرجانے کی اجازت دے دی جب کہتین افراد کاسفری ریکارڈدستیاب نہ ہونے پرانہیں پاسپورٹ سیلاقبال ٹاؤن منتقل کردیا گیا۔