پولی کلینک کے 56 ٹیکنیشنز کو مستقل کر دیا گیا

May 24, 2018

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی ) پولی کلینک اسلام آباد کے 56 عارضی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے ٹیکنیشنز کو مستقل کر دیا گیا۔ پولی کلینک اسلام آباد میں ریڈیوجی ، آپریشن تھیٹر، فارمیسی ، کارڈیک، پیتھالوجی اور دانتوں کے شعبوں میں کام کرنے والے مذکورہ ٹیکنیشنز 6 برس سے مستقل کرنے کے مطالبے کو منظور کرانے کیلئے مظاہرے کرنے کے علاوہ عدالتی جنگ بھی لڑ رہے تھے ۔ بدھ کو پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد حنیف نے ان 56 ٹیکنیشنز کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔