جدید جنگ میں جونیئر لیڈرز کا کردار اور تربیت اہم ہے، آرمی چیف

May 24, 2018

راولپنڈی(وقائع نگار،ایجنسیاں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈرز اکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنٹ جونیئر لیڈرز اکیڈمی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جونیئر لیڈرز اکیڈمی پاک فوج کا پریمیئم ادارہ ہے جہاں پر جونیئر کمشنڈ افسران اور غیر کمیشن آفیسرز کو بنیادی پیشہ وارانہ مہارت اور قیادت کے حوالے سے تربیت دی جاتی ہے،آرمی چیف کی ہدایات پر اکیڈمی کو ا پ گریڈ کرتے ہوئے ا علیٰ صلاحیت اور سہولیات کیساتھ سنٹر آف یکسیلنس کا درجہ دیا جارہا ہے،آرمی چیف نے لہاجونیئر فوجیوں کیلئے یہ تربیت بہت اہمیت کی حامل ہے یہ تربیت جدید جنگی طریقہ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے،جدید جنگ میں جونیئر لیڈرز کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے،آرمی چیف نے جونیئر لیڈرز اکیڈمی کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی ، انسٹرکٹرز میں اکثریت فاٹا اور مالاکنڈ کے نوجوانوں پرمشتمل ہے ،آئی جی ٹریننگ اینڈ ایلوویشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔