نعیم الحق نے تھپڑ دانیال عزیز کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا،کیپٹن صفدر

May 24, 2018

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)صفدر نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کے پی کی ناکام حکومت کہنے پرآپ نے لوگوں کو تھپڑ مارنا شروع کردیئے، عمران خان صاحب یہ تھپڑدانیال عزیز کونہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیاہے۔احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ یہ پہلے دن سے کنٹینر کی سوچ لیکر ٹی وی چینلوں پرآئے ہیں ،جن حضرت نے دانیال کو تھپڑ مارا وہ یہ کلچر دے رہے ہیں نوجوانوں کو؟، عمران خان صاحب آپ کو اس کانوٹس لینا چاہیے،یہ کلچرختم ہوناچاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ان کے ہاتھ میں ماچس آگئی تو کیا ہوگا؟