مناواں میں رینجرز کا سرچ آپریشن بھاری اسلحہ بر آمد،12ملزم گرفتار

May 24, 2018

لاہور (آئی این پی)رینجرز حکام نے مناواں میں آپریشن کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرلیا، سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے 12افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق منگل ا ور بدھ کی درمیانی شب لاہور کے سرحد ی علاقے مناواں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران مشین گنیں، کلاشنکوفیں ، پسٹل سمیت دیگر اسلحہ اور 2ہزار گولیاں بر آمد کرلیں جبکہ 12افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، چند روز قبل مناواں میں مسلح گروپوں کے درمیان جھگڑا ہواتھا جس میں متعد د افراد زخمی ہوئے تھے اس وقت سے رینجرز اس علاقے پر خصوصی نظر رکھے ہوئے تھی۔