جواں نظر آنے کیلئے بہترین اینٹی ایجنگ ٹپس۔۔۔۔۔

May 26, 2018

جلد کی حفاظت نہ صرف اسے خوبصورت بنانے اور اسکی تروتازگی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات کو چہرے پر ظاہر ہونے سے بھی روکتی ہے . ایجنگ بیس

فی صد قدرتی عمل ہے جبکہ اسکا 80% تعلق لائف اسٹائل سے ہے . جلد کی مناسب دیکھ بھال اور متوازن غذا کے استعمال کے ذریعے اسے جھریوں سے بچایا جا سکتا ہے . ایواکاڈو آئل اور شہد میں جسم میں کولاجن اور ایلاسٹن کی پیداوار کو قدرتی طور پر بڑھانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔ یہ دوپروٹین جلد کو لچکدار بناتے ہیں اور ان اجزاء کے ساتھ بنی ہوئی اینٹی ایجنگ کریموں کا استعمال جلد کو جوان رکھنے میں مدددیتا ہے ۔

ریٹینوائڈ والی پراڈکٹس استعمال کریں

اگر اینٹی ایجنگ پراڈکٹس کی بات کی جائے تو جلد کے تمام ماہرین متفق ہیں کہ ریٹینوائڈ کا استعمال جلد کے لیے انتہائی مفید اور کارآمد ثابت ہوتا ہے ۔ ریٹینوائڈ کولاجن کی پیداوار بڑھاتے ہیں ۔

یہ جلد کے مساموں کو چھوٹا کرنے اور نئے خلیات کی پیداوار کو تیز کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔ البتہ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ریٹینوائڈ والی پراڈکٹس کو جلد پر استعمال کرکے دھوپ میں نکلنے سے جلد کی حساسیت بڑھ جاتی ہے لہٰذا انہیں ہمیشہ رات کے اوقات میں استعمال کریں ۔ اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ ریٹینوائڈ پراڈکٹ چہرے پر ایک مٹر کے دانے کے برابر استعمال کریں اور اسے آنکھوں کے دائرے کی جلد پر نہ لگائیں۔

اپنا پکائیں، اپنا کھائیں

ماہرین جلد کی حفاظت کے لیے پراسیسڈ کھانوں سے دور رہنے پر بھی بہت زور دیتے ہیں ۔ ریفائنڈ کاربوہائڈریٹس اور اضافی شوگر والی چیزیں کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں اچانک اضافہ ہوجاتا ہے اور جب یہ شوگرمالیکیولز جلد کو لچک فراہم کرنے والے مادے کولاجن سے ملتے ہیں تو جلدکی لچک چھین لیتے ہیں۔ غیرلچکدار جلد پر جھریاں جلد واضح ہونے لگتی ہیں۔اس لیے پراسیسڈ کھانوں کے بجائے اومیگا 3-فیٹی ایسڈز اور مختلف رنگوں والے پھلوں اور سبزیوں کو اپنی غذا کا حصہ بنانا ضروری ہے تاکہ جلد کو لمبے عرصے تک حسین و جوان بنایا جا سکے۔

چینی کھانے کی نہیں، لگانے کی !

ماہرین نے ایک ایسی چیز بتا دی ہے جس کے استعمال سے انتہائی سستے داموں کم عمر نظرآنے کی خواہش پوری کی جا سکتی ہے، یہ چیز ہے ‘چینی۔

ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کم عمر نظر آنے اور تروتازہ جلد کے لیے بہترین چیز ہے۔اس میں اینٹی ایجنگ کی حیران کن خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ آپ اسے اپنی جلد پر لگا کر ادویات سے بھی زیادہ بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کھانے سے انسان زیادہ عمر کا نظر آتا ہے لیکن اسے جلد پر لگانے سے کم عمر۔

چینی کھانے سے انسانی جسم میں گلیکیشن (Glycation) نامی قدرتی نظام تیز ہو جاتا ہے، یہ ان اجزاء کی نشوونما کا باعث بنتا ہے جو کولیجن (Collagen)اور ایلیسٹن (Elastin) جیسے پروٹینز کو تباہ کرتے ہیں۔ یہ پروٹینز نوجوان جلد کے لیے ناگزیر ہوتے ہیں۔اس کے برعکس جب ہم چینی جلد کے اوپر لگاتے ہیں تو یہ ہماری جلد کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ اس میں قدرتی مرطوب عناصر پائے جاتے ہیں جو ہمارے خلیوں کے اندر موجود نمی کو خشک کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اسے استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ چینی کو بلینڈر یا کافی گرائنڈر میں پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ اس میں حسب ضرورت زیتون کا تیل اور ایک چمچ شہد شامل کرکے بطور ماسک جلد پر لگا لیں۔

تربوز کھائیں بھی، لگائیںبھی!

تربوز کے چھلکے، تربوز کا گودا ان دونوں کو بلینڈ کرلیں، اگر چھائیاں ہیں تو ناریل کا تیل بھی شامل کرسکتے ہیں ، ان تمام چیزوں کو اچھی طرح پکاتے رہنا ہے جب تک پانی خُشک نہ ہو جائے، پھر اس کو نکال کر جیسے ماسک لگاتے ہیں ویسے ہی استعمال کریں۔ کچھ ہی دنوں میں آپ کو فرق واضح نظر آئے گا اور آپ کا چہرہ گلاب کی طرح کھل اٹھے گا۔

کھیر ے کا فیس ماسک

وقت سے پہلے بڑھاپا یعنی چہرے پر جھریاں ظاہر ہونا، بہت سی وجوہات کی بنا پر ایسا ہوتا ہے، کھیرے کا فیس ماسک ان جھریوں کے لیے بہترین عمل ہے جس کے استعمال سے آپ کی جلد تروتازہ اور نکھر جاتی ہے۔کھیرے میں شامل قدرتی اجزاء جلد کو گورا اور جھریوں کو آسانی سےختم کرتے ہیں۔

ماسک بنانے کے اجزاء

کھیرا آدھا

ایلوویرا جیل دو چائے کے چمچ

لیموں آدھا چائے کا چمچ

گلاب کا عرق آدھا چائے کا چمچ

کھیرے کے چھلکے اُتار کر اسے کاٹ لیں ۔

آدھے کٹے ہوئے کھیروں کو دو چمچ ایلو ویرا جیل، آدھا چائے کا چمچہ لیموں کا جوس اور آدھا چمچ خالص عرق گلاب ملا کر بلینڈ ر میں ڈال کر پیس لیں۔

چہرے کی جھریوں کے لیے چہرے کا ماسک تیار ہے۔ اب اس کو اپنے چہرے پر ماسک کی طرح استعمال کریں ، بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر چہرے کو ٹھندے پانی سے دھولیں۔ یہ عمل آپ ہفتے میں دو سے تین بار کریں۔