عمران خان نے منظور آفریدی کو مسترد کر دیا

May 28, 2018

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظورآفریدی کا نام پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے پرویز خٹک کو نگراں وزیراعلیٰ کےلیے دوسرا نام دینے کی ہدایت کردی ہے ۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسف زئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق رات کو مشاورتی اجلاس ہوا ہے جبکہ آج پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ منظور آفرید ی کا نام نہ فائنل ہوا تھا اور نہ ہی ڈراپ ہوا ہے، اپوزیشن لیڈر نے جو نام دیا ہے اس پر اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض کیا ہم نے نہیں۔