نئی آواز: اے مرے دل رہا، یہ نہیں سوچنا

May 30, 2018

امجد شریف

اے مرے دل رہا، یہ نہیںسوچنا

میں نہ تیرا رہا، یہ نہیںسوچنا

خود غرض اس جہاں، بے وفا عہد میں

میں بھی ہوںبے وفا، یہ نہیںسوچنا

راستے ناپتا پھررہا ہوں، مگر

میں ہوں بھولا ہوا، یہ نہیںسوچنا

تُو اگر چل دیا ہے، مجھے چھوڑ کر

میں رہوں گا کھڑا، یہ نہیںسوچنا

راہ بدلی ہے جس نے، مجھے دیکھ کر

وہ کبھی تھا ترا، یہ نہیںسوچنا