ملک محفوظ ہاتھوں سے غیرمحفوظ ہاتھوں میں منتقل ہورہا ہے، شاہد خاقان

June 14, 2018

اسلام آباد (جنگ نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تین مرتبہ ملک کے منتخب وزیراعظم نواز شریف کیساتھ انصاف کا جو طریقہ کار اختیار کیا جا رہا ہے وہ صحیح نہیں۔ پاکستان کو محفوظ ہاتھوں سے نکال کر غیر محفوظ ہاتھوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی آزمودہ سیاسی قیادت کے ساتھ جو سلوک اختیار کیا جا رہا ہے اس پر تشویش ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں دئیے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمد نواز شریف پر نیب کا کیس ہے کیا کسی کو کچھ معلوم نہیں۔