اداکارہ نورکی عمرے کی ادائیگی کے دوران عمران خان اورعون چوہدری کیساتھ الیکٹرک کارمیں گھومنے کی ویڈیو وائرل

June 14, 2018

لاہور(شوبز رپورٹر )اداکارہ نورکی عمرے کی ادائیگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات کے بعد الیکٹرک کارمیں گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اداکارہ نور اپنی صاحبزادی فاطمہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب میں ہیں ، جہاں ان کی ملاقات اپنی مرشد بشریٰ بی بی، عمران خان اورسابقہ شوہرعون چوہدری سے ہوئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ نور، عمران خان اوربشریٰ بی بی کے ساتھ الیکٹرک کار میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔ قبل ازیں ان کی عون چوہدری سے پانچویں شادی کی افواہیں پہلے گردش میں تھیں ، مگراس ویڈیو نےنئے سوالات کو جنم دیا ہے ۔انکا محرم کون ہے ؟عون چوہدری سے ملاقات کا کیا مقصد ہے ؟اس ضمن میں اداکارہ نورنے کہا کہ پانچویں شادی جب ہوگی تو سب کو پتہ چلے گا، میں نے جب بھی شادی کی اس کو چھپایا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کےسابقہ خاوند عون چوہدری چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے یہاں ہوں، میری ملاقات اپنی مرشد بشری بی بی سے ہوئی، میڈیا پر آنیوالی سب خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اداکارہ نور نے کہا کہ میری نئی شادی کی جتنی خبریں لگ چکی ہیں اس کے بعد تو میرے لیے اب کوئی نیا رشتہ بھی نہیں آئے گا۔