ملک کیلئے جانوں کا نذرا نہ دینے والے شہدا ءکو یاد رکھا جائے،جنرل قمر جاوید

June 16, 2018

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)تین سروسز چیف نے اہل پاکستان کو عید کی مبارکباد دی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کےپرمسرت موقع پر کہا کہ پرامن ماحول میں یہ عید ہمارے شہدا اور غازیوں کی وجہ سے ہے ۔یہ خوشیاں یقینی بنانے والے شہدا اور غازیوں کو سلام ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز پر اپنی رحمتوں کا سایہ برقرار رکھے ۔دیگر سروسز چیفس نے بھی عید کے پرمسرت موقع پر اہل پاکستان کومبارکباد دی ہے اور کہا ہے عید کے موقع پر ملک و قوم کےلئے جانوں کے نذرانہ دینے والے شہدا کو یاد رکھا جائے ۔