کراچی کاکچرا اٹھانے والا کوئی نہیں، شاہ محمود قریشی

June 18, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں10 سال سے پی پی کی حکومت ہے،کراچی کاکچرا اٹھانے والا کوئی نہیں۔

عمرکوٹ میںجلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کو بیدارکرنے میدان میں نکلا ہوں،حکومت دوبارہ چوروں کےحوالےکی گئی تو حالات بدتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پنجاب سے صفایا ہوگیا ہے،امیدواروں کو پیپلزپارٹی کے ٹکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں، امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکو ترجیح دے رہے ہیں۔