برطانوی سنگر ایڈ شیرن کا مومی مجسمہ لندن کے کیٹ کیفے میں توجہ کا مرکز

June 19, 2018

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف برطانوی سنگر ایڈ شیرن لندن کے کیٹ کیفے پہنچ گئے جی ہان لندن کے کیٹ کیفے میں آج کل ایڈ شیرن کے چاہنے والوں کو اجتماع دکھائی دے رہا ہے جو ایڈ شیرن کا حقیقت سے قریب تر دکھائی دینے والا مومی مجسمہ دیکھنے اور اس ٹیچیو کے ساتھ سیلفیاں لینے آرہے ہیں ۔ مشہورِ زمانہ گیت شیپ آف یو سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے ایڈ شیرن کا مجسمہ گٹاراٹھائے کیفے کے بیچ و بیچ کھڑے مرکزِ نگاہ بنے ہوئے ہیں۔