بولی وڈ ستاروں کے عید پر مبارکباد کے پیغامات

June 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

نئی دہلی(ایجنسیاں) عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر بھارت کے نامور اداکاروں نے مسلمانوں کو عید پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔شاہ رخ خان نے عید کی مبارکباد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دی ۔ ہمارا سارا پیار صرف آپ لوگوں کیلئے ہے۔ آپ تمام لوگوں کو عید مبارک، آپ سب لوگ خوش و آباد رہیں۔سونم کپور نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کو منفرد انداز میں عید کی مبارکباد پیش کی۔

سونم نے ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ تمام لوگوں کو عید مبارک، اس عید کے چاند کا نور آپ کی زندگی کو ہمیشہ روشن کرتا رہے۔اداکارہ جیکیولین فرنینڈس نے عید کی مبارک باد انوکھے انداز میں دی۔ انسٹاگرام پر جیکیولین نے تصویر شیئر کی جس میں وہ مسجد کے باہر برقع پہن کر کھڑی ہیں اور سب کو عید مبارک کہہ رہی ہیں۔