پولیس کا بحران آشکار ہوگیا

June 19, 2018

لندن (جنگ نیوز) اس اختتام ہفتہ جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پولیس کا بحران آشکار ہوگیا۔ پتہ چلا ہے کہ پولیس5فیصد سے بھی کم چوری اور ڈکیتیوں کے مقدمات حل کر پاتی ہے۔ میٹ پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپریل تک سال کے دوران4فیصد سے بھی کم مقدمات حل کر پائی۔ انگلینڈ اور ویلز میں سب سے زائد مقدمات حل ہوئے تاہم ان کی تعداد بھی5فیصد سے کم ہے اور اس طرح پولیس کا بحران سامنے آگیا ہے۔