عمران کارکردگی اور اخلاقیات سب میں فیل ہیں، مریم اورنگزیب

June 19, 2018

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب5 سال کی کارکردگی میں بھی فیل اور اخلاقیات میں بھی فیل ہوگئے، عمران صاحب اب آپ کا حساب پاکستان کے عوام کے سپرد کر دیا ہے ،الیکشن25 جولائی کوہیں اور آپ نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے۔فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پرمسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے نے کہا کہ جو عمران صاحب اورتحریک انصاف سے سوال کرے اس کو گالی،اب الزامات لگانے اور گالی دینے سے بات نہیں بنے گی،عمران صاحب آج الیکشن کمیشن میں کیوں نہیں پیش ہوئے قوم کو بتائیں۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان اب رونے سے بات نہیں بنے گی،خیبرپختونخوا میں کام کیا ہوتا توآج رونا نہ پڑتا،الیکشن25 جولائی کوہیں اور آپ نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اب اپنے بوئے ہوئے بیج کاٹنا پڑینگے،عمران صاحب کاغذات نامزدگی پراعتراضات کے جواب دیں روئیں مت، اب آپ کا حساب پاکستان کے عوام کے سپرد کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب جولائی کوکیا کریں گے،عوام کو کیا جواب دیں گے،ایک ٹاک شومیں 4 سوالوں کا جواب نہ دینے والا عوام کوکیسے جواب دیگا، عمران صاحب5 سال کی کارکردگی میں بھی فیل اور اخلاقیات میں بھی فیل ہو گئے۔