فلم’سات دن محبت ان ‘ کامیاب ریلیز، 4 کروڑ کا بزنس

June 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


اداکارہ ماہرہ خان کی شاندار پرفارمنس پر مشتمل ’سات دن محبت ان‘ عید دنگل میں کامیاب ترین فلم رہی اور محض تین دنوں میں چار کروڑ کا بزنس کیا۔

مزاح اور رومانس سے بھرپور فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان اور شہریار منورسمیت دیگر فنکار شامل ہیں جن کی اداکاری نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ’سات دن محبت ان ‘ بہترین فلم ہے، فلم دیکھنے کے بعد عید کا مزہ دوبالا ہو گیا ہے۔

شائقین کا مقبول فلم دیکھنے کیلئے سینما گھروں کے باہر کھڑکی توڑ رش لگا ہے۔