لاپرواہی کا منطقی انجام

June 19, 2018

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسرے کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ کینیڈا کے صوبے Ontarioمیں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی کے سبب خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں کار اور موٹر سائیکل سوار کے درمیان زوردار تصادم ہوا۔

کار ڈرائیوراپنی لائن سے دوسری لائن کی طرف نکل رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار موٹرسائیکل سوار خاتون بریک لگانا بھول گئی اور یوں دونوں میں زوردار تصادم ہوا اور بائیک سوار خاتون ہوا میں اُڑتی ہوئی دور جاگری۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کار ڈرائیور اور موٹر سائیکل سواردونوں کی غفلت کے باعث پیش آیا جس میں خاتون شدید زخمی ہوئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔