گلشن حدید میں لڑکی کا اغوا اور زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

June 21, 2018

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گزشتہ روز پارک سے 20سال کی لڑکی سے اغوا کے بعد زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنی فیملی کے ہمراہ پارک آئی تھی کہ اس موقع پر ملزمان لڑکی کو پارک سے کار میں اغوا کرکے لے گئے تھے۔ ملزمان میںرحمان عرف کاکااور ناصر سمیت 3 ملزمان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والی کار تحویل میں لے لی گئی ہے، تاہم اسپتال میں رات میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کی وجہ سے میڈیکل نہیں ہوسکا۔