پی ٹی آئی نےن لیگ کوٹف ٹائم دیا، یاسمین راشد

June 21, 2018

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 2013 کے بعد پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کوٹف ٹائم دیا، اوراسے کھل کر اپنا کھیل کھیلنے نہیں دیا۔

لاہور میں انصاف پروفیشنل فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ این اے 125 سے ن لیگ کا کوئی امیدوار ابھی تک فائنل نہیں ہو رہاہےجبکہ وہ سارے شریفوں کے خلاف الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے خلائی مخلوق سے ملنا ہے تو این اے 125 میں آ جائیں،جتنی عزت عمران خان اور کارکنوں نے دی کسی اور نے نہیں دی اور کارکن اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہے ہیں ۔