گل فروش……

June 22, 2018

امریکی زلیخاؤں کے لباس کی طرح مختصر لکھنے والے مبشر میاں!
تم سچ کہتے تھے کہ لکھنے والوں کو فرشتے لے جاتے ہیں۔
کل ایک فرشتہ ہمیں لینے آ گیا۔
صورت بالکل قاضی عبدالقدوس جیسی تھی۔
مرزا عبدالودود بیگ نے کہا،
کراچی کی سڑکوں کا وہ حال ہے کہ ملک الموت بھی بھٹک جاتا ہے۔
یہاں دفن ہوتے ہوئے ڈر رہتا ہے کہ قبر کی چائنا کٹنگ نہ ہوجائے۔
فرشتہ ہمیں جنت میں چھوڑ گیا،
کس واسطے کہ جہنم شاعروں اور انتخابی امیدواروں سے بھرا ہوا ہے۔
امروہے کے بچھوؤں کو سلام کہنا۔
خیر اندیش، یوسفی
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)