یورپی یونین کا آج سے امریکی مصنوعات کی درآمد پر اضافی محصولات کا اعلان

June 22, 2018

برسلز (اے پی پی) یورپی یونین نے جمعہ 22 جون سے اپنے ہاں امریکی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یورپی یونین کی تجارتی امور کی خاتون کمشنر سیسیلیا مالم شٹروئم کے مطابق اس فیصلے کے تحت امریکی مصنوعات کی یونین میں درآمد پر 2.8 ارب یورو مالیت کے اضافی ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔ قبل ازیں یکم جون سے امریکا نے بھی اپنے ہاں یورپی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات کی درآمد پر10 سے25 فیصد تک اضافی محصولات عائد کر دیئے تھے۔