دنیا کے سب سے مہنگے اورمشہور گاؤن کی نمائش

June 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


سن60کی دہائی میں لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنیوالی آنجہانی اداکارہ مارلن منرو کا مشہور سنہری گاؤن میڈیسن اسکوائر گارڈن میں نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا ۔

یہ دلکش ڈریس دو ہزار پانچ سو کرسٹلز سے مزین ہے جسے Jean Louisاور Bob Mackieنے مارلن کیلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا تھا۔

گندمی رنگت کا حامل اس گاؤن کو مارلن نے 1962میں اس وقت کے صدر جان ایف کینیڈی جونیئرکی سالگرہ کے موقعے پر زیب تن کیا تھا ۔

یہ دیدہ زیب لباس جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کے موقع پر2016میں فروخت کیا گیاتھا جب مارلن نے اس گاؤن میں صدر کینیڈی کو گانا گاتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تھی ۔ یہ گاؤن اب تک کا سب سے مہنگا گاؤن بن گیا ہے ۔