پی آئی اے کی پرواز میں خرابی مسقط ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

June 25, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آ ئی اے کی شارجہ تربت پرواز 0194 کو دورن پرواز خرابی کے باعث مسقط ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ یہ پرواز پاکستانی وقت کے مطابق 12 بجے شارجہ سے روانہ ہوئی اور پرواز کے ایک گھنٹے بعد انجن میں خرابی پیدا ہونے کے سبب اسے مسقط ایئر پورٹ اتارا گیا مسافروں کا کہنا تھا کہ متبادل جہاز کا انتظام نہیں کیا جاسکا۔ بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے 60 مرد و خواتین مسافر پانچ گھنٹوں سے مسقط کے ہوائی اڈے پر بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں۔