نوازشریف سے سینیٹر پرویز رشید کی ملاقات

June 27, 2018

سابق وزیراعظم نوازشریف سے لندن میں سینیٹر پرویز رشید نے ملاقات کی اور ن لیگی امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری پر بات چیت کی ۔

ملاقات کے موقع پر مریم نواز شریف بھی موجود تھی ،اس موقع پر نیب کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

نوازشریف،مریم نواز اور سینٹر پرویز رشید کی ملاقات میں الیکشن 2018ءسے متعلق اہم امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔