برطانوی شہزادے کا پہلا دورہ فلسطین محمود عباس سے ملاقات

June 28, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانوی شہزادے ولیم نے فلسطین کے دورے پر فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے ، یہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فردکی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کاپہلا دورہ تھا ۔

انہوں نے رملہ میں مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر برطانوی شہزادے کاریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔

انہوں نے جالازون کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں 15ہزار مہاجرین رہائش پذیر ہیں ، اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے برطانوی شہزادے کو کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اگلی مرتبہ جب آپ فلسطین کا دورہ کررہے ہوں گے تو میں امید کرتا ہوں کہ فلسطین ایک مکمل آزاد اور خود مختار ملک ہوگا ۔

بعد ازاں برطانوی شہزادے نے مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل جنرل کی رہائشگاہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ میری جانب سے فلسطینیوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ ہم آپ کو نہیں بھولیں ہیں ۔

برطانوی شہزادے نے منگل کے روز دورہ اسرائیل کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی تھی ۔