راجن پور میں بس الٹ گئی،4افراد جاں بحق، 20 زخمی

June 28, 2018

راجن پور میں مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق راجن پور میں انڈس ہائی وے پر بوائز کالج کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

بس حادثےکے نتیجے میں 4افرادجاں بحق،جبکہ 20 زخمی ہو گئے،حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو بس سے باہر نکالا۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔