شہید بے نظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ

July 02, 2018

(مشرف خان،لندن)

پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام شہید بے نظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ لندن کے مقامی ہال میں منعقد کی گئی، جس میں مہمان خصوصی شہید بے نظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو تھیں،۔تقریب میں خصوصی طور پر پاکستان کے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر نے شرکت کی ۔ تقریب سے خصوصی طور پر شہید بھٹو اور شہید بےنظیر کے قریبی ساتھی اور چیئرمین بلاول بھٹو کے مشیر خاص بشیر ریاض نے ٹیلی فون پر خطاب کیا۔ تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے کی، دیگر مہمانوں میں برینٹ کے میئر اور پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن، پیپلز یوتھ یورپ کے صدر آصف خان، پیپلز پارٹی لندن کے صدر میاں سلیم، یورپ کے سینر نائب صدر ابرار میر ، پیپلز پارٹی برطانیہ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آغا تنویر اقبال ،پیپلز پارٹی برطانیہ کے رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا،پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر انجم جرال، جنرل سیکرٹری سمعیہ علی اور دیگر سینئر رہنماؤں سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقعے پر صنم بھٹو اور دیگر رہنماوں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ تقریب میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اشرف چغتائی کی کتاب (بے نظیر بھٹو کی کچھ باتیں اور کچھ یادیں )کی رونمائی کی گئی۔ نظامت کے فرائض پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے جنرل سیکرٹری آفتاب باغی نے ادا کیے۔