سہ فریقی کرکٹ :پاکستان آسٹریلیا کیخلاف 116رنز پر ڈھیر

July 02, 2018

سہ فریقی کرکٹ ٹورنا منٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر دھوکہ دے گئی اور آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پو ری ٹیم 116رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ہرارے میں جاری میچ میں آسٹریلیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور یہ فیصلہ ان کے پولرز نے درست ثابت کرتے ہو ئے پاکستانی بیٹنگ کو مکمل طور پر دبائو میں رکھا اور کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ۔

محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد حفیظ ابتدا میں ہی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے ،فخر زمان بھی جم کر نہ کھیل سکے اور صرف 6رنز بنا سکے۔

کپتان سرفراز احمد بھی صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،سینئر بیٹسمین شعیب ملک کا اسکور 13 رنزرہا ،شاداب خان 29رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹسمین رہے آصف علی 22 اور فہیم اشرف21رنز بنا کر قابل ذکر رہے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹین لیک نے پاکستانی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ اینڈریو ٹائی نے 3 وکٹیں حاصل کیں یوں پاکستان پورے20اوورز بھی نہ کھیل سکا اور116رنز بناکر ڈھیر ہو گیا۔