تھائی لینڈ: ہاتھی میاں کی اپنے کیئر ٹیکر سے لاجواب محبت

July 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ہاتھی یوں تو ایک انسان دوست جانور ہے لیکن یہی ہاتھی مشکل میں آپ کے ساتھی بھی بن جاتے ہیں۔ یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ہاتھی کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنے کیئر ٹیکر کو مشکل میں دیکھا تو فوراََ بچانے پہنچ گیا۔

جی ہاں، یہ مناظر تھائی لینڈ کے وائلڈ لائف پارک میں دیکھے گئے جب ایک کیئر ٹیکر اپنے دوست کے ساتھ ڈرامائی لڑائی کر رہا تھا کہ اتنے میں ہاتھی میاں نے دیکھ لیا اور سمجھا کے میرا رکھوالا مشکل میں ہے تو فوراََ بچانے پہنچا اور اپنی سونڈ سے نوجوان سے پیار کا اظہار کرنے لگا۔

یوں ہاتھی کی محبت کے دلچسپ اظہار پر نوجوان سمیت دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے۔