انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کا اخراج شروع

July 06, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


انڈو نیشیا کے آتش فشاں سے دھویں اور راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے ۔ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کا Agungآتش فشاں پہاڑ ایکٹیو ہو گیا ہے اوروقفے وقفے سے راکھ اور دھواں اُگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک کئی میل بلندی تک جا رہا ہے جس کے بعد تقریباً چار ہزار افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

راکھ اور دھویں کے بادل دور دراز علاقے سے سے بھی دیکھے جا سکتے ہیں جوآسمان پر پھیلے دکھائی دے رہے ہیں جس نے قریبی علاقے کوڈھک لیا ہے جبکہ ماہرین اس پہاڑ مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کر رہے ہیں اور لوگوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔