’جمعہ‘ تاریخی فیصلوں کا دن بن گیا

July 06, 2018

ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں آج 6جولائی بروز جمعہ کو نوازشریف فیملی کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

پاکستان کی بڑی عدالتوں نے بڑے بڑے فیصلے جمعے کے روز ہی سنائی ہے ،آج سامنے آنے والا فیصلہ بھی اپنی نوعیت میں تاریخی ثابت ہوا۔

6جولائی 2018ء کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میںنوازشریف ،مریم نواز کو بالترتیب 10 اور 7سال قید بامشقت اور 8 اور 2 ملین پائونڈز جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

اس سے قبل 28جولائی 2017ء کو اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ نے پاناما اسکینڈل میں نااہل قرار دیا تھا ،اس روز بھی جمعہ کے دن تھا۔

اصغر خان کیس کا فیصلہ 19اکتوبر 2012ء کو سامنے آیا تھا ،وہ دن بھی جمعہ کا تھا جبکہ13 اپریل 2018 کو جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قراردیا گیا اور31 جولائی 2009 کو سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کی ایمرجنسی کوغیر قانونی قراردیا۔