مسافر کے ایک ٹوئٹ نے 25 لڑکیوں کی جان بچالی

July 07, 2018

بھارت میں ایک مسافر نے 25 نو جوان لڑکیوں کو اسمگل ہونے سے بچا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ایک شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ اس نے محسوس کیا کہ یہ لڑکیاں پریشانی میں ہیں اور رو بھی رہی ہیں۔

اس شخصنے انتظار کئے بغیر ٹوئٹر پر پیغام لکھ کر لڑکیوں کی پریشانی کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر ریلوے، وزیر اعلیٰ سمیت چند وزرأ کو ٹیگ کیا۔


اس کے ٹوئٹ میں ٹرین کا نام اور دوسری ساری معلومات شامل تھی،ساتھ ہی لکھا کہ ’لگ بھگ 25 لڑکیاں رو رہی ہیں اور کسی مشکل میں ہیں۔‘

کچھ گھنٹوں میں ہی اس ٹوئٹ الرٹ نے ریاست کے پولیس اسٹیشنوں اور ریلوے اسٹیشنوں پرہل چل مچا دی۔پولیس انسداد اسمگلنگ یونٹ سے رابطہ کر کے لڑکیوں کو ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب ہو گئی۔