دنیاکے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں سالانہ فیسٹول

July 08, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

دنیاکے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں تین روزہ سالانہ فیسٹول کے آج دوسرے روز گلگت اور چترال کے درمیان مقابلہ ہوگا اس موقع پر گلگت بلتستان اور چترال کے روایتی میوزیکل پروگرامز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

تین روزہ شندورپولو فیسٹیول 2018ء دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندورمیں جاری ہے۔ تین روزہ سالانہ فیسٹول کے آج دوسرے روز گلگت بی اور چترال بی کے درمیان مقابلہ ہوگا اس موقع پر گلگت بلتستان اور چترال کے روایتی میوزیکل پروگرامز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

پولو کا کھیل دیکھنے کے لیے بلتستان سمیت ملک بھر سے ہزاروں شائقین و سیاح شندور کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

تین روز ہ فیسٹیول کل 9 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔